میکسیکو بس حادثہ

میکسیکو بس حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی

ویب ڈیسک: میکسیکو کے صوبے تاماولی پاس میں ہفتے کے روز ہونے والے بس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 تک جا پہنچی۔
یہ حادثہ میکسیکو کے صوبے تاماولی پاس میں ایک شاہراہ پر پیش آیا جہاں ایک مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں آئل ٹینکر ڈرائیور بچ گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان