جج دھمکی کیس میں عمران خان کی عبوری ض٘انت میں 20 ستمبر تک توسیع

ویب ڈیسک: ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکیوں سے متعلق کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کر دی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی جبکہ عمران خان خود بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیئے۔
دلائل سننے کے بعد جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاون کا حکم