حدیقہ کیانی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پہنچ گئیں

پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے ہزاروں سیلاب زدگان کو پناہ گاہ، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرکے ان کی مدد کی ہے۔

حال ہی میں حدیقہ کیانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں فنکار کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

حدیقہ کیانی نے ان خواتین کو زبردست پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صرف اللہ رب العزت سے مدد مانگیں اور اپنی مدد کے لیے کبھی کسی انسان کی طرف نہ دیکھیں۔ "اللہ ہی ہے جو مشکل وقت میں آپ کی مدد کرے گا، صرف اس پر بھروسہ کریں”، حدیقہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔