آزادی ٹین پن بائولنگ چیمپئین شپ مینز سنگلز کا ٹائٹل اعجاز الرحمن نے جیت لیا

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلی گئی آزادی ٹین پن بائولنگ چیمپئین شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل اعجاز الرحمن نے جیت لیا ہے جبکہ روبرٹ نے دوسری پوزیشن اورجنید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اعجاز الرحمن کو ونر ٹرافی بمعہ 50 ہزار روپے، روبرٹ کو رنر اپ ٹرافی 35 ہزار روپے دیئے گئے جبکہ جنید اور احمر سلڈیرا کو بالترتیب 20 ہزار روپے اور دس ہزار روپے نقد کیش ایوارڈ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

مینز ڈبلز کے پوزیشن ہولڈرز کے لئے اول انعام 20 ہزار، دوئم 15 ہزار اور سوئم انعام دس ہزار روپے رکھا گیا تھا۔ایمچور کیٹیگری کے پوزیشن ہولڈرز کے لئے اول انعام 10 ہزار، دوئم سات ہزار اور سوئم انعام پانچ ہزار روپے رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

ڈیف مینز اور ویمنز ایونٹ کے پوزیشن ہولڈرز کو الگ، الگ اول انعام سات ہزار، دوئم پانچ ہزار اور سوئم انعام تین ہزار روپے دیا کیش ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔