پاکستان کی 12 سالہ ٹینس کھلاڑی ہانیہ منہاس کی امریکا میں شاندار کارکردگی

پاکستان کی 12 سالہ ٹینس کھلاڑی ہانیہ منہاس نے نیویارک میں منعقدہ ایونٹ میں بارہ سال اور بارہ سال سے کم عمرکے گرلزسنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں کامیابی حاصل کر لی۔گرلز سنگلز میں ہانیہ نے جولیانا کاسٹیلانوس ٹروجیلو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-1 سے شکست دی۔ اس کے بعد اس نے جولیانا کے ساتھ گرلز 12 ڈبلز کے لیے ٹیم بنائی، جہاں انہوں نے فائنل میں نیلا گلواکا اور جنیتا فائلز کو8۔3 سے شکست دی۔ تھامس او نیل اور ہانیہ نے مکسڈ ڈبلز کے لیے فائنل میں ایشان یادلاپلی اور الزبتھ سبائیو کو8۔5سے شکست دی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف