محمود خان

عمران خان واحد لیڈر ہیں جو پورے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں محمود خان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ سیاسی و معاشی عدم استحکام، سیلاب اور دیگر مسائل کے باعث پاکستان آج مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ عمران خان ملک کے لیے واحد امید ہیں اور وہ واحد لیڈر ہیں جو پورے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات ہیں لیکن کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہر محاذ پر اپنے قائد کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں اور وقت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع