خیبرپختونخوا میں خودکشی کی شرح

خیبرپختونخوا میں خودکشی کی شرح میں اضافہ

ویب ڈیسک: خودکشی کے واقعات تھم نہ سکے، رواں برس سال کے پہلے سات ماہ کے دوران خیبرپختونخوا میں 33 افراد نے خودکشی کی۔
ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مختلف وجوہات کی بنا پر خودکشی کی شرح میں کافی حد تک اضافہ ہو گیا ہے، پچھلے 7 ماہ کے دوران صوبے میں 688 افراد نے خودکشی کرنے کی کوشش کی جن میں 33 جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپخوتںخوا میں 5 سال کے دوران اقدام خودکشی کے 5424 واقعات رونما ہوئے، 200 افراد نے خودکشی کی، خودکشی کرنے والے افراد میں 5 فیصد خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خودکشیوں کی بڑی وجہ ذہنی قرار پائی، ہری پور، سوات، چترال اور پشاور میں خودکشی کے سب سے زیادہ واقعات سامنے آئے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 71 ہزار کی حد عبور