شیخ رشید

ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا،صرف اعلان ہوناباقی ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے عوام کا چولہا نہیں جل رہا، ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہوناباقی ہے۔
شیخ رشید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے بجلی 4.50 روپےفی یونٹ مزیدمنگی کردی ہے، اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہےاورعوام کاچولھانہیں جل رہا، ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہوناباقی ہے۔
شیخ رشید نے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ فضل الرحمان نےایکسٹنشن دینےوالی پارلمنٹ کی مدت بڑھانےکا مطالبہ کردیا ہے۔ساری سیاست نومبر کےگردگھوم رہی ہے۔ عوام خودبخودسڑکوں پرنکلیں گے۔

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر