جمرود جبہ میں پلوسہ کے درختوں کو جڑوں سے کاٹ دیا گیا

ویب ڈیسک: جمرود میں ٹمبر مافیا کی جانب سے قدرتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے جبہ میں نایاب قدرتی پلوسہ درختوں کو جڑوں سے کاٹ دیا گیا۔ ایک طرف حکومت جنگلات لگانے کا دعویٰ کررہی ہے جبکہ دوسری طرف نایاب قدرتی درختوں کی بے دریغ کٹائی پر مکمل خاموش ہے۔ محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ بھی معاملے پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ قدرتی جنگلات کی کٹائی سے جبہ کے علاقے کا حسن مانند پڑںے لگا۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے ذمہ داریوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید دیکھیں :   3بھائیوں نے اپنے ہی گھر سے 32لاکھ روپے لوٹ لئے