سڑیٹ کرائمز

سڑیٹ کرائمزکی وارداتوں میں ملوث 8ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک:پشاورمیں سڑیٹ کرائمز، راہزنی وچوری کی وارداتوں میں ملوث 8ملزمان گرفتار کرلئے گئے جن کے قبضے سے موبائل فونز ، نقدی اور دیگرمسروقہ سامان برآمد کرلیاگیا، فقیر آبادپولیس نے سٹریٹ کرائمزمیں ملوث راہزنوں کے خلاف کارروائی کے دوران 5راہزنوں کوگرفتار کیاجن میں ناصر، ریئس ،ممتاز ،عامر اور سلمان شامل ہیں ۔ ملزمان اسلحہ کی نوک پرشہریوں سے موٹرسائیکل، قیمتی موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھینے میں ملوث ہیں جو قیمتی موبائل فونز افغانستان سمگل کرتے تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے.
10عدد موبائل فونز، دو موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔اسی طرح کسٹم حکام نے تھانہ چمکنی پولیس کو کسٹم ویئر ہاوس سے قیمتی سپیئر پارٹس چوری ہونے کی رپورٹ کی تھی۔پولیس نے وئیر ہاوس میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تین ملزمان شاہد ولد خانزادہ، شاہ خالد ولد شاہ میر اور مزمل ولد صاحب شاہ کو گرفتار کرلیا گیاجن کاتعلق سردار گڑھی سے ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے قیمتی سپیئر پارٹس بھی برآمد کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف