4بیکریاں سیل

پشاورمیں صفائی کی ناقص صورتحال پر 4بیکریاں سیل

ویب ڈیسک : پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے صفائی ناقص صورتحال پر چار بیکریوں کو سیل کر دیا ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیلم ایوبی نے اندرون شہر بازاروں میں مختلف بیکریوں کا معائنہ کیا۔ کچن میں صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال پر چار بیکریوں کو سیل کرتے ہوئے منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تانیہ شاہین نے دلزاک روڈ، پجگی روڈ اور پرانی سبزی منڈی کے قریب دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کی ناقص صورتحال اور گلے سڑے پھلوں کی موجودگی پر بیشتر جوس فروشوں سمیت دیگر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لطف الرحمان نے چارسدہ روڈ پر ناگمان کے علاقے میں سڑک سڑک پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا ۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی