سیلاب زدہ علاقوں میں 15 ہزارحاملہ خواتین کی سکریننگ

پشاور(مشرق نیوز)محکمہ صحت نے سیلاب سے متاثرہ 13 اضلاع میں سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی زچہ بچہ میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں، محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سوات، چترال کے دور دراز علاقوں سے لے کر ٹانک ڈی آئی خان سمیت لوئر کوہستان و دیگر متاثرہ اضلاع میں ماں بچے کی صحت کی دیکھ بال کیلئے اب تک تین سو سے زائد میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں نیو بارن اور سیفٹی کٹس مہیا کی گئی ہیں جبکہ تمام ضروری ادویات کی مفت فراہمی بھی یقینی بنائی گئی، سیلاب سے متاثرہ25 ہزار سے زائد حاملہ خواتین میں میڈیکل کیمپس کے دوران پندرہ ہزار کی سکریننگ کی گئی ہے، متاثرہ خاندانوں میں 20 ہزار زچگیاں متوقع ہیں، متاثرین میں زچہ و بچہ کیسز کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی