یوکرین نے روس کے زیر قبضہ علاقوں پر دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا

ویب ڈیسک: یوکرین نے روس کے حملے کے ابتدائی دنوں میں قبضے میں لیے گئے قصبوں پر دوبارہ کنڑول سنبھال لیا، یوکرین نے مغربی ممالک سے پیش قدمی کے لیے مزید ہتھیار بھیجنے کی اپیل کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے فوجیوں نے مسلسل جوابی کارروائی میں روس کے زیر قبضہ علاقوں میں دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یوکرینی فوج کی پیش قدمی موجودہ صورتحال میں روس کے فوجی وقار کو ایک زبردست دھچکا لگا ہے۔
یوکرین حکام کا کہنا ہے کہ فوج نے ووچانسک کا کنٹرول سنبھال لیاہے، روسی فوجی بھی جنوبی شہر میلیٹوپول کو چھوڑ کر ماسکو سے الحاق شدہ کریمیا کی طرف چلے گئے ہیں۔
تاہم روسی وزارت دفاع نے منگل کے روز بریفنگ میں کہا ہے کہ اس کی افواج یوکرین کے فرنٹ لائن پر فضائی، راکٹ اور توپ خانوں سے بڑے پیمانے پر حملے کر رہی ہیں۔ روسی وزارت دفاع کا کہا ہے کہ مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے سلوویانسک اور کونسٹنٹینووکا کے ارد گرد یوکرین کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان