سوات بم دھماکا، جائے وقوعہ سے مزید 3 لاشیں برآمد

ویب ڈیسک:سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کوٹکے برہ بانڈی میں بم دھماکے کے نتیجے میں جائے وقوعہ سے مزید 3 لاشیں برآمد لی گئی ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

گزشتہ رات برہ بانڈی میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا جس سے رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2پولیس اہلکار اور 2 ذاتی محافظ بھی شامل ہیں۔سی ٹی ڈی نے دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریش شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مروت کینال ٹوچی میں پھنسے نوجوان کو بحفاظت ریکور کرلیا گیا