جمرود، ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے تحصیل جمرود گودر فرنٹئیر کانسٹیبلری ایف سی کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا کے حملے میں ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رات ایک بجے دہشت گردوں نے جمرود گودر ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں حوالدار سلیم خان شہید جبکہ سپاہی صالح خان زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ملحقہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر سر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے جمرود میں ایک ماہ قبل ایف سی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ حملے میں ایک جوان شہید اور5 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی