سیلاب سے چارسدہ

سیلاب سے چارسدہ میں42کروڑ روپے کا نقصان

ویب ڈیسک :ضلعی انتظامیہ چارسدہ نے حالیہ سیلاب سے چارسدہ میں نقصانات کی سروے رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ضلع چارسدہ کی 49 یونین کونسلوں میں سے 27یونین کونسلز سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں جس میں تحصیل چارسدہ کی 18، تحصیل شبقدر کی 5اور تحصیل تنگی کی 4یونین کونسلز شامل ہیں ، سیلاب سے ضلع میں نقصانا ت کا تخمینہ41کروڑ80لاکھ روپے لگا یا گیا ہے.
ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ ابتدائی سروے میں جاں بحق افراد کی تعداد پانچ بتائی گئی تھی، سیلاب میں 120افراد زخمی ہوئے ضلع بھر میں 100 جانور سیلاب کی نذر ہوئے ۔191گھر مکمل تباہ 250گھروں کی دیواریں گریں جبکہ 900گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ حالیہ سیلاب سے 34مردانہ اور 12 زنانہ سکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔71مقامات پر سڑکوں کو نقصان پہنچا جبکہ 69مقامات پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے، سروے کے مطابق 11ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ، مذکورہ رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

مزید دیکھیں :   غیر قانونی چنگ چی سٹاپ سے اندرون شہر رش معمول بن گیا