جوانسال خاتون قتل

یکہ توت، غیرت کے نام پر جوانسال خاتون قتل

ویب ڈیسک :یکہ توت میں بھائی نے غیرت کے نام پر سوتیلی بہن کو قتل کرکے نعش خاموشی سے دفنا دی ۔ مقتولہ کے والد نے حراست میں لئے جانے پر بھانڈا پھوڑ دیا اور عدالت میں بیٹی کے قتل کا بیان ریکارڈ کروا دیا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ یکہ توت میں عمران نامی ملزم نے اپنی سوتیلی بہن کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کیا ہے اور قانونی تقاضے اور اطلاع دئیے بغیر نعش کو دفنا دیا ہے، پولیس نے مخبر کی نشاندہی پر متوفیہ کی قبر کی نشاندہی کی اور مقتولہ کے والد کو شامل تفتیش کیا تو اس نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے بیٹے نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔
پولیس نے جرم کو چھپانے اور بیٹی کے دفنانے میں مدد کرنے پر اس کے والد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لئے عدالت سے اجازت لی جائے گی اور مقامی مجسٹریٹ اور ڈاکٹر کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی ۔ متوفیہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کچھ عرصہ قبل گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا ۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب