طالبہ نے خودکشی کرلی

حیات آباد،پی ایچ ڈی کی طالبہ نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک :حیا ت آ با دکے علاقے فیز 7میں پی ایچ ڈی کی طالبہ نے مبینہ طور پر خو د کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ متو فیہ نے پشاور یو نیو رسٹی سے ایم فل کیا تھا اور اب پی ایچ ڈی کر رہی تھی طالبہ 6ما ہ قبل گھر کی چھت سے گر کر زخمی ہو گئی تھی ۔
مسماة شمیم بی بی زو جہ میر عالم خان سکنہ فیز 7نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی مسما ة شبینہ نے پستول سے خود پر فائرنگ کر دی اسے تشویشنا ک حالت میں حیا ت آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم تو ڑ گئی۔ متوفیہ کی عمر34سال تھی۔ مد عیہ نے بتایا کہ اس کی بیٹی نے یو نیورسٹی آ ف پشاور سے ایم فل کیا تھا اور اب پی ایچ ڈی کر رہی تھی۔ وہ چھ ما ہ قبل گھر کی چھت سے نیچے گرگئی تھی .
جس کی وجہ سے اس کے سر پر چو ٹیں آئی تھیں اور اس کے بعد سے اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ پولیس نے پستول، متوفیہ کا موبائل فون اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید دیکھیں :   بنوں:ڈبلیوایس ایس سی ملازمین نے شہریوں کاپانی بندکردیا