سیلاب متاثرین کے ماہ اگست اور ستمبر کے بجلی بل معاف

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ستمبر میں بھی 300 یونٹ تک بجلی کے استعمال پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کر دیئے گئے، سیلاب متاثرین سے اگست اور ستمبر کے بجلی بل نہیں لئے جائیں گے۔

بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے سیلاب متاثرہ ین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلابی تباہی نے ہر پاکستانی کی آنکھیں کھول دی ہیں، ضلع صحبت پور سیلابی تباہی کا بدترین شکار رہا، ہر طرف پانی ہی پانی تھا، ضلع میں پینے کا پانی بہت بڑا چیلنج ہے، متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض جنم لے رہےہیں۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں شک کا فائدہ ملزمان کو جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے 70 ہزار کی خطیر رقم سیلاب متاثرین کیلئے مختص کی ہے، اب تک متاثرین میں 24 ارب تقسیم کئے جا چکے ہیں، 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو 35 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے، سیلاب متاثرین سے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل نہیں لئے جائیں گے

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے