سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے زندگی کی 56 بہاریں دیکھ لیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج اوپنر عامر سہیل نے زندگی کی 56 بہاریں دیکھ لیں، 14سمتبر 1966 کو لاہور میں پیدا ہونے والے عامر سہیل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 4 جون 1992 میں برمنگھم کے مقام پر انگلینڈ کیخلاف کیا جبکہ ان کا آخری ٹیسٹ میچ پانچ مارچ 2000 کو سری لنکا کیخلاف تھا جو پشاور کے مقام پر کھیلا گیا، عامر سہیل نے اپنے ون ڈے میچوں کے کیریئر کا آغاز 21 دسمبر 1990 کو شارجہ کے مقام پر سری لنکا کیخلاف کیا جبکہ ان کا آخری ون ڈے میچ 9 فروری 2000 کو سری لنکا کیخلاف ہی تھا جو انہوں نے پشاور میں کھیلا، عامر سہیل بائیں ہاتھ کے اوپنر اور سپنر تھے، عامر سہیل نے پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے 47 ٹیسٹ میچوں کی 83 اننگز میں تین مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 32.28 کی اوسط سے 2823 رنز سکور کئے جس میں پانچ سنچریاں اور تیرہ نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین سکور 205 رنز ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں عامر سہیل نے پچیس وکٹیں بھی حاصل کیں، عامر سہیل نے پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے 156 ون ڈے میچوں کی 155 اننگز میں پانچ مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 31.86 کی اوسط سے 4780 رنز سکور کئے جس میں پانچ سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا ون ڈے کرکٹ میں بہترین سکور 134 رنز ہے، عامر سہیل نے ون ڈے کرکٹ میں 85 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف