پولنگ کی تاریخ

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولنگ 23 اکتوبر 2022 کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو کروائے جائیں گے۔
حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر سے منگوائی جا رہی ہے تاکہ سیلاب کی صورتحال اور الیکشن کے انعقاد سے متعلق غور کیا جائے اور پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے۔
واضح رہے کہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے تھے.

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی