اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے، وزیراعظم کا اعتراف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر سیلاب نہ بھی آتا تو پاکستان کی معاشی صورت حال بہت چیلنجنگ تھی اور سیلاب نے اسے مزید گمبھیر بنا دیا ہے
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔
ہم ادھر اُدھر دیکھتے ہیں تو قرضہ ہی ہمارا پیچھا کرتا ہے، ہم کسی دوست ملک کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں یہ مانگنے آئے ہیں۔
اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ہاؤسنگ سکیم کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، وکلا کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے، وکلا کوآلائٹمنٹ لیٹرتقسیم کیے گئے ہیں،وکلا کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیرہاؤسنگ مولانا واسع، اعظم نذیرتارڑ کا شکر گزارہوں، حکومت وکلا کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم ک اکہنا تھا کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے، اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنکھوں نے ایسے دل خراش مناظر پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے، ایسی تباہی شائد ہی اس کرہ ارض میں نظر آئی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا ہوا تھا، اتحادی حکومت نے ملک کوڈیفالٹ سے بچایا، معاشی عدم استحکام کسی حد تک کنٹرول کرلیا ہے، مہنگائی اپنے عروج پرہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلف لیا توڈیڑھ ماہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے لیے شش وپنج کا شکاررہے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہیں کی، آئی ایم ایف نے ہماری ناک سے لکیریں نکلوائیں،گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کوتسلیم کیا تھا، کیا پاکستان اس لیے معرض وجود میں آیا تھا؟

مزید پڑھیں:  پولیس کی فائرنگ سے کالعدم پی ٹی ایم کے 8کارکن زخمی