پی آئی اے

چین جانیوالے پاکستانی طلباء مہنگے ٹکٹ سے پریشان، پی آئی اے نے کرایہ کم کردیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے نے فوری طور پر پاکستان سے چین جانے والے طلباء کے لیے اسلام آباد سے چین جانے والی پروازوں کے کرائیوں میں کمی کر دی ہے
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق چین جانے والے پاکستانی طلبہ کے لیے پی آئی اے نے بڑا اعلان کیا ہے، جس کے تحت طلبہ کو ٹکٹوں پر 15 فی صد رعایت دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ کے علاوہ چین جانے والے مسافروں کو بھی ٹکٹوں پر10فیصد رعایت حاصل ہوگی۔
علاوہ ازیں قومی ائرلائن کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے سامان کے وزن کی حد بھی 40سے بڑھا کر80کلو کر دی گئی ہے۔ چینی شہر شایان کا کرایہ 5 لاکھ 19 ہزار جب کہ شندو کا کرایہ 5 لاکھ 8 ہزار روپے ہے ۔ پی آئی اے کی جانب سے رعایت کے اعلان سے پاکستانی طلبہ کو ٹکٹوں پر76سے 78ہزار روپے کا ڈسکاونٹ ملے گا جب کہ چین جانے والے مسافروں کو بھی50 ہزار تک رعایت ملے گی۔
واضح رہے کہ چین میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے ائرلائنز کی جانب سے خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں، جن کے کرائے غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ ٹکٹ مہنگا ہونے کے باعث کئی طلبہ چین جانے سے قاصر ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی اعلیٰ تعلیم متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ:سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر دھماکہ