وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پرازبکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان کے شہر سمر قند پہنچ گئے۔ سمر قند پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سمرقند میں خضر کمپلیکس کا دورہ کیا اور ازبکستان کے بانی رہنما اسلام کریموف کے مزار پر حاضری بھی دی۔ وفاقی وزرا مفتاح اسماعیل اور خواجہ آصف بھی انکے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف سمر قند میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت کی کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے، غذائی تحفظ، توانائی کے تحفظ اور پائیدار سمیت سمیت اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
ایس سی اوان معاہدوں اور دستاویزات کی بھی منظوری دیں گے جن سے تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان مستقبل میں تعاون کی راہ متعین ہو گی۔
وزیراعظم شہبازشریف سربراہ اجلاس کے موقع پر دوسرے ممالک کے رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے وزیراعظم شہبازشریف کو دورے کی دعوت ازبک صدر شوکت مرزا یوف نے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی