صدر پوتن م

صدر پوتن مستعفی ہوجائیں، روسی منتخب عہدیداروں کا مطالبہ

ویب ڈسیک: ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ کے درجنوں مقامی منتخب عہدیداروں نے صدر ولادیمیر پوتن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔
روسی صدر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے مقامی اور علاقائی انتخابات میں ووٹوں میں دھاندلی کے دعووں اور یوکرینی افواج کی جانب سے پیش قدمی کے درمیان سامنے آیا ہے۔
مقامی منتخب عہدیداروں نے ایک درخواست تیار کی ہے جس پر ابتدائی طور پر 19 عہدیداروں نے دستخط کیے، درخواست میں یوکرین پر پوٹن کے حملے کی مذمت کی گئی ہے اور صدر پوتن سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر پوتن کے اقدامات روس اور اس کے شہریوں کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہم روسی فیڈریشن کے صدر کے عہدے سے ولادیمیر پوتن کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایک عہدیدار کے مطابق ابتدائی طور پر 19 مقامی عہدیدار پٹِشن پر دستخط کر چکے ہیں اور اب مزید 84 افراد پٹیشن پر دستخط کیلئےتیار ہیں جس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

مزید دیکھیں :   ڈی آئی خان : ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 11 افراد جاں بحق