انگلش کرکٹ ٹیم

انگلش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچ گئی

انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے انگلش ٹیم کا کراچی ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مہمان ٹیم کے لیے کراچی ائیرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں ہوٹل لایا جا رہا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا
مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

سیریز کے ابتدائی چار میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان معین علی ہیں۔