فوادچودھری نے شہباز گل کی رہائی انصاف اور جمہوریت کی فتح قرار دے دی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کی رہائی انصاف اور جمہوریت کی فتح ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کی رہائی انصاف اور جمہوریت کی فتح ہے۔ پارٹی اور عمران خان کیلئے جس طرح شہباز ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، آج ان کی اس جرات پر پوری پارٹی کو فخر ہے۔
واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کو سارے مقدمات واپس لینے ہونگے، شیخ رشید احمد