انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دیدی

انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو ایک سے جیت لی، انگلینڈ کی ٹیم جسے جیت کیلئے 123 رنز کا ہدف ملا تھا کے تعاقب میں انگلش اوپنرز ڈینی واٹ اور صوفیہ ڈنکلے نے پہلی وکٹ کی شراکت میں سکور کو 70 رنز تک پہنچا دیا تاہم یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گر گئیں صوفیہ 49 رنز پر پویلین لوٹ گئیں اس موقع پر ایلس کیسپے نے چوبیس گیندوں پر 38 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو سات وکٹوں سے فتح دلوا دی، قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس کی صرف 75 رنز پر سات وکٹیں پویلین لوٹ گئیں اس موقع پر ریچا گوش نے 21 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ٹیم کے سکور کو مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 122 تک پہنچایا، یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ انگلینڈ نے جیتا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ