سردیوں سے قبل گیس غائب

سردیوں سے قبل گیس غائب، خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات

ویب ڈیسک :پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا بحران تھمنے کا نام نہیں لے رہا شہر کے علاقہ سول کوارٹر ،نوتھیہ، افغان کالونی،فردوس، ہشتنگری، بازار کلاں اور ملحقہ علاقوں میں گھنٹوں گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کے رکھ دیا ہے علاقہ مکینوں نے اس حوالے سے نوٹس لیکر فوری گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے علاقہ عوام کے مطابق گھنٹوں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے باعث کھانے کی چیزیں باہر سے لانے پر مجبور ہے جبکہ بچے صبح بغیر ناشتے کے سکول جانے لگے اور خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہلیان علاقہ کے مطابق گرمی میں گیس لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے .
گیس نہ ہونے کی وجہ سے مہنگی ایل پی جی گیس خریدنے سمیت لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہے تاہم متعلقہ حکام سارے صورت حال پر چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے جو قابل مذمت ہے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید دیکھیں :   غیر قانونی چنگ چی سٹاپ سے اندرون شہر رش معمول بن گیا