کیریبین پریمیئر لیگ

کیریبین پریمیئر لیگ، جمیکا نے بارباڈوس کو شکست دیدی

ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز نے بارباڈوس رائلز کو ڈگ ورتھ لیوس فارمولے کے تحت چھ رنز سے شکست دیدی، جمیکا کی جیت میں اہم کردار عماد وسیم کا رہا جنہوںنے تین وکٹیں حاصل کی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے، تفصیلات کے مطابق جمیکا نے ٹاس جیت کر پہلے بارباڈوس کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز سکور کئے، کوئٹن ڈی کوک 74 اور ڈیوڈ میلر 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اعظم خان بارہ رنز بنا پائے، جمیکا کی جانب سے عماد وسیم نے تین جبکہ محمد عامر، فابین ایلن اور نیکولس گورڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں جمیکا کی اننگز میں بار بار بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا تاہم 17 ویں اوور میں جب جمیکا کے 5 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز تھے تو اس موقع پر وہ مطلوبہ رن ریٹ سے آگے تھے جس پر اسے چھ رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا۔ جمیکا کی جانب سے برینڈن کنگ نے 46 جبکہ عامر جانگو نے انتیس رنز بنائے، بارباڈوس کی جانب سے جیسن ہولڈر نے تین جبکہ عبید میکائے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا