مالدیپ کیخلاف فتح سے اعتماد ملا ہے، نادیہ خان

قومی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے کہا ہے کہ ساف چیمپئن شپ میں مالدیپ کیخلاف فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،فٹبال ہاس لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8سال کے طویل وقفہ کے بعد پاکستان کو کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کا موقع ملااورتیاریوں کیلئے بھی محدود وقت تھا۔ ایونٹ کے دوران ہی کارکردگی میں بہتری کے آثار نظر آئے۔ آئندہ مقابلوں کیلئے مزید محنت کرتے ہوئے بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ کوچ عدیل رزقی نے کہا کہ کسی کھلاڑی کیلئے بھی کم بیک آسان نہیں ہوتا، اگر کوئی پوری ٹیم ہی کم بیک کررہی ہو تو اس کی مشکلات کا اندازہ کیا جاسکتا ہے قلیل وقت میں تشکیل پانے والی ویمنز ٹیم کی انٹرنیشنل سطح پر پہلی آزمائش تھی، بہتری کی جانب سفر جاری رہے گا، پلیئرز کی مہارت اور فٹنس میں بہتری لانے کے لئے کام کریں گے، نیا ٹیلنٹ بھی تلاش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نژادغیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مقصد ٹیم کو مضبوط کرنا اوردیگر کھلاڑیوں کو تجربہ دینا ہے۔

مزید دیکھیں :   کورین اوپن، کیمرون نوری کوارٹر فائنل میچ سے دستبردار