نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سینٹرل پنجاب نے نادرن کو شکست دیدی

ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے نادرن پنجاب کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، نادرن پنجاب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے جس میں ناصر نواز کے 57 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکے کی مدد سے 82 رنز نمایاں تھے جبکہ عمر امین نے اکتیس رنز بنائے، سینٹرل پنجاب کی جانب سے عامر یامین نے تین، حنین شاہ اور محمد فیضان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

جواب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، شعیب ملک نے 39 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان قاسم اکرم نے 58 رنز بنائے، نادرن پنجاب کی جانب سے سہیل تنویر، سلمان ارشد، زمان خان اور مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قاسم اکرم اور شعیب ملک کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا