ٹم ڈیوڈ سنگاپور کے بعد اب آسڑیلوی ٹیم کیلئے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرینگے

دورہ بھارت اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آسڑیلوی ٹیم میں شامل کئے جانے والے ٹم ڈیوڈ آئندہ ہفتے دوسری بار بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرینگے، ٹم ڈیوڈ اس سے قبل سنگاپور کی جانب سے 14 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں تاہم آسڑیلوی شہریت حاصل کرنے اور ٹیم میں شامل ہونے کی شرائط پوری کرنے کے بعد اب انہیں آسڑیلوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، دورہ بھارت کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں مچل مارش اور مارکس سٹوئنیس کے ان فٹ ہونے کے بعد اب یہ بات یقینی ہے کہ انہیں بھارت کیخلاف میچوں کیلئے حتمی گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا ، ٹم ڈیوڈ کے پاس یہ اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کیلئے خود کو آسڑیلوی ٹیم کا مستقل رکن بنائیں کیونکہ عالمی کپ سے قبل ٹم ڈیوڈ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے آٹھ میچ دستیاب ہونگے، بھارت کیخلاف سیریز کے بعد آسڑیلوی ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف بھی سیریز کھیلنی ہے اور ٹم ڈیوڈ اس سکواڈ کا بھی حصہ ہونگے۔

مزید دیکھیں :   قومی ہاکی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کا فیڈریشن عہدیداروں پر عدم اعتماد کا اظہار