نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، صاحبزادہ فرحان کی دھواں دھار سنچری، خیبرپختونخوا فاتح

ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے جیت کے ٹریک پر واپس آتے ہوئے بلوچستان کی ٹیم کو 38 رنز سے شکست دیدی، خیبرپختونخوا کی جیت میں اہم کردار اوپنر صاحبزادہ فرحان کا رہا جنہوں نے 64 گیندوں پر سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ان کی اننگز کی بدولت خیبرپختونخوا جسے بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی نے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا ڈالے، ریحان آفریدی نے پچیس گیندوں پر 34 جبکہ کامران غلام نے 21 گیندوں پر چھبیس رنز بنائے، بلوچستان کی جانب سے جنید خان نے دو جبکہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بلوچستان کی ٹیم 17اوورز میں 137 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی اور میچ 38 رنز کے فرق سے ہار گئی، بلوچستان کی جانب سے حارث سہیل نے 47 رنز بنائے باقی کوئی بیٹر نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، خیبرپختونخوا کی جانب سے معاذ خان اور خالد عثمان نے تین تین، محمد عباس آفریدی نے دو جبکہ احسان اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی، دھواں سنچری سکور کرنے پر صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست