مردان میں ڈینگی کیسز

مردان میں ڈینگی کیسز میں خوفناک اضافہ، دفعہ 144 نافذ

ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، مردان کی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کیسز میں خوفناک اضافے کے باعث دفعہ 144 نافذ کردی ہے کھلی فضا میں ٹائر جلانے پر پابندی
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پُرانے ٹائروں کو کھلی فضا میں رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،
اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ مردان نے کباڑ و دیگر اشیا کھلی فضا میں رکھنے پر بھی پابندی لگادی ہے، کھلی فضا یا عوامی مقامات پر واٹر ٹینک رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 307 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4188 ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور سے سب سے زیادہ ڈینگی کیسز 153 رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 571 ہوگئی ہے۔
ضلع مردان سے ڈینگی کے نئے 73 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مجموعی تعداد 1531 ہوگئی جب کہ ضلع نوشہرہ سے ڈینگی کے نئے 37 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کل تعداد 415 ہوگئی۔ اُدھر دیر لوئر سے ڈینگی کے نئے 15 کیسز رپورٹ ہوئے اور تعداد 215 ہوگئی جب کہ ہری پور سے ڈینگی کے نئے 11 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 294 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مدارس بل:جے یو آئی کی حکومت کو اسلام آباد مارچ کی دھمکی