نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، نادرن نے سدرن پنجاب کو 3 رنز کے فرق سے شکست دیدی

ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نادرن پنجاب نے دلچسپ مقابلے کے بعد سدرن پنجاب کی ٹیم کو تین رنز کے فرق سے شکست دیدی، نادرن نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے، سہیل تنویر نے 30 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چالیس رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی عثمان شنواری نے اکیس جبکہ ناصر نواز نے پندرہ رنز بنائے، سدرن پنجاب کی جانب سے محمد الیاس نے تین، حسن علی اور علی ماجد نے دو دو جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سدرن پنجاب کی ٹیم بیس اوورز میں 126 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ تین رنز کے فرق سے ہار گئی، زین عباس نے 22، عمر صدیق نے 24، حسن علی نے 26 ناٹ آئوٹ جبکہ محمد عمران نے 23 رنز بنائے، نادرن کی جانب سے عثمان شنواری، مہران ممتاز اور زمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، مہران ممتاز اور سہیل تنویر کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا