کیریبین پریمیئر لیگ، سینٹ لوسیا کنگز کی شاندار جیت

کیریبین پریمیئر لیگ میں سینٹ لوسیا کنگز نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 49 رنز سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق سینٹ کیٹس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے سینٹ لوسیا کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا ڈالے، جانسن چارلس نے 61 ، فاف ڈو پلسس نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزے اکیس رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ سینٹ کیٹس کی جانب سے راشد خان، ڈیون پریٹوریس اور ڈیون برائوو نے دو دو جبکہ جانسین نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سینٹ کیٹس کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 140 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 49 رنز کے فرق سے ہار گئی ڈیوڈ بریوس 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ راشد خان نے چھبیس رنز بنائے، سینٹ لوسیا کنگز کی جانب سے کسرک ولیمز ، ڈیوڈ ویزے نے تین تین جبکہ روشون پریمس نے دو اور الزاری جوزف نے ایک وکٹ حاصل کی، ڈیوڈ ویزے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان