کینٹ کائونٹی نے ون ڈے کپ جیت لیا

کینٹ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لنکاشائر کی ٹیم کو اکیس رنز سے شکست دیکر ون ڈے کپ جیت لیا ہے، یہ 1978 کے بعد لسٹ مقابلوں میں کینٹ کائونٹی کا پہلا بڑا ٹائٹل ہے، تفصیلات کے مطابق کینٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنا ڈالے، جوئے ایوسن 97، جوئے ڈینلے 78 اولی رابنسن 43 ڈیرن سٹیونس 33 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے، لنکا شائر کی جانب سے ٹام بیلے نے اور لیام ہرٹ نے دو دو کبکہ ڈینی لیمب نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں لنکا شائر کی ٹیم 48.4 اوورز میں 285 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور میچ اکیس رنز کے فرق سے ہار گئی، کیٹون جینگس نے 72، سٹیون کرافٹ نے 72 اور راب جانز نے انتیس رنز بنائے، کینٹ کی جانب سے گرانٹ سٹیورٹ اور نتھن گلکرسٹ نے تین تین جبکہ جوئے ایوسن نے دو اور ہیری پوڈمور حامد اللہ قادری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جوئے ایوسن کو پلیئر آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا۔

مزید دیکھیں :   ساتواں ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ