لالیگا لیگ، بارسلو نا نے ایلچے کو باآسانی تین صفر سے شکست دیدی

جاری لا لیگا لیگ میں بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلچے کلب کو با آسانی تین صفر سے شکست دیدی، اس جیت کے بعد بارسلونا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چھ میچ کھیل کر سولہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آگئی ہے، بارسلونا کی جیت میں اہم کردار پولینڈ کے فٹبالر رابرٹ لیونڈوسکی نے ادا کیا جنہوں نے دو گول سکور کئے، رابرٹ لیونڈوسکی ان دو گولوں کے بعد اب تک آٹھ مقابلوں میں گیارہ گول کرچکے ہیں، بارسلونا کی جانب سے پہلا گول میمفس ڈیپے نے سکور کیا ، میچ کے دوران ایلچے کے کپتان گنزالو وردو کو 14 ویں منٹ میں لیونڈوسکی کو جان بوجھ کر گرانے کے بعد میدان سے باہر بھیج دیا گیا جس کے بعد ایلچے کی ٹیم کو باقی میچ دس کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ