میکسیکو کے باکسر سائول کینیلو الواریز کی شاندار جیت

میکسیکو کے باکسر سائول کینیلو الواریز نے پوائنٹس کی بنیاد پر اپنے حریف قازقستان کے باکسر گینیڈی گلووکن کو شکست دیکر اپنے سپر مڈل ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا ہے، یہ ان دونوں کے تیسرا مقابلہ تھا اور سائول کی یہ دوسری جیت تھی جبکہ دونوں کے درمیان پہلا مقابلہ متنازعہ طور پر برابر قرار دیدیا گیا تھا ، دونوں باکسرز کے درمیان بارہ رائونڈ تک سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم آخری رائونڈز میں سائول نے اپنے حریف پر بھرپور حملے کئے جس کے بعد مقابلے کے تینوں ججز نے 116-112، 115-113 اور 115-113 سے سائول کو فاتح قرار دیدیا، اپنی کامیابی کے بعد سائول کا کہنا تھا کہ میں ان تین مقابلوں میں کامیابی کے بعد بہت خوش ہوں انہوں نے اپنے حریف گینیڈی کے شاندار کھیل کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کے ساتھ مقابلہ کرکے بہت مزہ آیا ہے اور بڑی مشکل سے کامیابی حاصل کی ہے، دوسری جانب گینیڈی نے مقابلے کے اختتام پر کہا کہ میں اپنے حریف سائول کو جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے ساتھ ہاتھ ملا کر انہیں جیت کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

مزید دیکھیں :   قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی