میانوالی کے آل رائونڈر عامر جمال پر بھی سلیکٹرز کی نظر پڑ گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ابرار احمد کے علاوہ جس دوسرے نئے کھلاڑی کو انگلینڈ کیخلاف سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا ہے وہ عامر جمال ہیں، عامر جمال کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے اور انہوں نے اب تک خود کو مستند آل رائونڈر کے طور پر منوایا ہے، پانچ جولائی 1996 کو میانوالی میں پیدا ہونے والے عامر جمال نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر کا آغاز 2018 میں قائد اعظم ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیلی ویژن سے کیا تھا جبکہ 2018 میں ہی بائیس ستمبر کو انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے ون ڈے کپ کا بھی ڈیبیو کیا ، عامر جمال کو جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نادرن کی ٹیم میں شامل کیا گیا جنہوں نے اب تک کھیلے گئے بارہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شاندار آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی، عامر جمال اب تک بارہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 227 رنز اور 14 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، عامر جمال جو فاسٹ بائولنگ کراتے ہیں کی گیند کی رفتار اکثر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہوتی ہے، اب کھیلے گئے تیرہ فرسٹ کلاس میچوں کی اکیس اننگز میں عامر جمال 341 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں ان کا بہترین سکور 55 رنز ہے، لسٹ اے کے کھیلے گئے نو میچوں کی چھ اننگز میں انہوں نے 74 رنز سکور کئے ہیں جبکہ بارہ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی بارہ اننگز میں انہوں نے 227 رنز بنائے ہیں جس میں ان کا بہترین سکور 47 رنز ناٹ آئوٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی