وزیراعظم شہبازشریف کی لندن یاترا، نواز شریف سے اہم ملاقات

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے اہم ملاقات کی ہے، دونون رہنماوں نے ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی کے کاموں بارے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں لیگی رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے پر غور کیا گیا۔
یاد رہے وزیراعظم 19ستمبر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے جسبعد وہ امریکا روانہ ہوں گے جہاں جنرل اسمبلی سے ان کا خطاب شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے