آئی ایم ایف کا سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کا فیصلہ

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کا فیصلہ کیا ہے، آئی ایم ایف عالمی برادی سے مل کر پاکستان کی مدد کرے گا۔
نمائندہ آئی ایم ایف برائے پاکستان ایسترپریزرروئز نے کہا ہے آئی ایم ایف کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس ہواہے، ہماری ہمدردیاں لاکھوں سیلاب متاثرین کےساتھ ہیں، آئی ایم ایف عالمی برادری سے مل کر پاکستان کی مدد کرے گا، متاثرین کے ریلیف، تعمیر نو کے اقدامات میں معاونت کی جائے گی۔
نمائندہ آئی ایم ایف برائے پاکسان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سیلاب متاثرین کیلئےجاری اقدامات میں ساتھ دے گا، پائیدارپالیسیوں، میکرواکنامک استحکام میں معاونت جاری رکھی جائےگی، موجودہ پروگرام میں رہتے ہوئے پاکستان کی معاونت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے