ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات، تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک: ملکہ برطانیہ دوئم الزبتھ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی، الزبتھ کی تدفین رات ساڑھے 11 بجے ونڈزر کیسل میں ہوگی۔
برطانوی حکومت نے آخری رسومات کے دن سرکاری تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری تدفین پیر کو برطانیہ بھر کے تقریباً 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی۔ اسی طرح برطانیہ بھر میں پارکس، چوکوں اور کیتھڈرلز میں بھی بڑی سکرینیں نصب کرکے ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات دکھائی جائیں گی۔ ملکہ کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم اور شاہی خاندانوں کے افراد کی شرکت متوقع ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ملکہ کے سفر آخرت کی رسومات میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہونگے۔
یاد رہے ملکہ 8 ستمبر کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار