ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ سزا یافتہ مجرم کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے، تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے
سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں فوادچودھری نے کہا ہے کہ مسم لیگ ن کے وزراء یہ کہ رہے ہیں کہ لندن میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوی ہے اور نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے ایسی فیصلہ سازی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شدید خلاف ورزی ہے اور شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہیں۔
فوادچودھری نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں ایک سزا یافتہ مجرم کا اس ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے اور تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔
