ویب ڈیسک: سکردو روندو میں ایک بار پھر زلزلہ کے شدید جھٹکوں سے کئی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ملوپہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سکردو روڈ پر کام کرنے والے 3مزدور زخمی ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
روندو ستک نالے کے چاروں اطراف زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ کئی گاڑیاں زلزلے کے نتیجے میں ہونیوالی لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آئی ہیں۔
Load/Hide Comments