خیبرپختونخوا میں 304 کارخانے بند،ہزاروں مزدور بے روزگار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں مالی مشکلات، گیس اور بجلی بندش کے باعث کارخانے بند ہونے لگے۔
دستاویزات کے مطابق 2017 سے 2020 تک صوبہ بھر میں 304 کارخانے بند پڑے ہیں۔ کارخانوں کے بند ہونے سے 5 ہزار سے زائد مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق بند ہونے والے کارخانوں میں ماربل، صابن، کاسمیٹکس، کرشنگ پلانٹس اور دیگر شامل ہیں۔ سب سے زیادہ کارخانے ڈی آئی خان میں 29، سوات 24،ایبٹ آباد17 اور پشاور میں 13 کآرخانے بند ہوئے ہیں۔ اسی طرح ہنگو، اورکزئی اور کرک میں 11،11 مردان میں 8 جبکہ بونیر میں 5 کارخانے بند ہونے سے ہزاروں مزدوروں کے گھروں کے چولے ٹھنڈے پڑ گئے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار