سبزیوں کی قیمتیں

سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، شہری کارروائی کے منتظر

ویب ڈیسک:پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکی مہنگائی کے ستائی ہوئی عوام کو سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے نے مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے شہر میں اس وقت ٹماٹر 100 ،پیاز90 ،سبز مرچ230روپے فی کلو فروخت ہونے لگا جبکہ لیموں 220،لہس 230سے320،ادرک 200روپے ،دیگر سبزیوں میں آلو 100، کچالو90،بیگن 80، گوبھی 100، کریلا، بھنڈی ،ٹینڈا 120،جبکہ فراشبین 140روپے فی کلو تک پہنچ گی ہے جبکہ پھلوں میں آم 220، آڑو 290 ،سیب 150 ،انار 240جبکہ کیلا 110روپے فی درجن تک پہنچ چکی ہے تاہم زندہ مرغی کی قیمت میں 15روپے کی کمی کے ساتھ فی کلو چکن 265روپے میں فروخت ہونے لگا ۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف