بیوی کوساس سمیت قتل کردیا

دیر بالا،برقع نہ پہننے پر شوہر نے بیوی کوساس سمیت قتل کردیا

ویب ڈیسک :شادی کی تقریب میں بغیر برقع کے جانے پر شوہر نے بیوی کو اس کی ماں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ سے چھوٹا بچہ بھی زخمی ہو گیا۔ گزشتہ روز ڈوگدرہ شارٹ کس میں عرفان ولد گل وزیر کی بیوی مسماة (اس) شادی کی ایک تقریب میں دوپٹہ پہن کر گئی جس کا ملزم عرفان نے برا منایااور بیوی سے برقع نہ پہننے پر تلخ کلامی کی جس کے بعد بات طلاق تک پہنچ گئی ۔
جھگڑے کے بعد بیوی اپنے بچے سمیت میکے جاکروالدہ کے ساتھ رہنے لگی ۔ اتوار کے روز ملزم عرفان اپنے سسرال گیا اور تکرار کے بعد اپنی بیوی مسماة (اس) اور ساس مسماة (ذک ) پر فائرنگ شروع کردی جس سے دونوں ماں بیٹی موقع پر دم توڑ گئے ۔ فائر نگ سے ملزم کا سات سالہ بیٹا انیس زخمی ہو گیا۔ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے