دہشت گردی کی دفعات ختم

عمران خان کے خلاف مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم

ویب ڈیسک: اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کر دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی عمران خان کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے عمران خان کی مقدمہ اخراج کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے مقدمے سے دہشت گری کی دفعات ختم کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دیگر دفعات پر عمران خان کے خلاف متعلقہ فورم پر کارروائی جاری رہے گی، مقدمہ دیگر دفعات کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالت سے منتقل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک